Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نصف ٹن حشیش کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ریاض ....سرحدی محافظوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کوسٹ گارڈز نے یکم شوال 1439ھ سے لیکر 29شوال تک بری اور بحری راستوں سے اسمگل کی جانےوالی نصف ٹن حشیش پکڑ لی۔ ترجمان نے بتایا کہ اسمگلنگ کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں۔ ایک بار 646کلو گرام حشیش اسمگل کی جارہی تھی۔ جس میں 40افراد ملوث تھے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان میں 23کا تعلق ایتھوپیا، 2کا صومالیہ، 9کا یمن، 4کا سعودی عرب سے تھا جبکہ 2کی شہریت معلوم نہیںہوسکی۔
 

شیئر: