Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زمین سے ٹکرانے والا روشن ترین ریڈیائی اشارہ ابتدائی دنوں میں دیکھا گیا

لندن .... خلا میں نظر آنے والی مختلف کہکشائیں مختلف شکل و صورت و کیفیات کی حامل نظر آتی ہیں۔ ان میں سے کوئیسر نامی کہکشاں بطور خاص زیادہ مشہور ہے کیونکہ اس کے مرکز میں انتہائی بڑے بڑے سیاہ غار بنے نظر آتے ہیں۔ان کہکشاﺅں کو فلکیات کے ماہرین کوئیسرز کانام دیتے ہیں اور یہ کرہ ارض سے تقریباً13ارب نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ ماہرین فلکیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے خارج ہونے والی ریڈیائی لہریں کرہ ارض تک پہنچنے والی سب سے زیادہ روشن اشارے قرار دیئے جارہے ہیں اور انکا وجود اس زمانے سے چلا آرہا ہے جب اس دنیا کی عمر صرف ایک ارب سال تھی۔یہ سیاہ غار انتہائی بڑی مقدار اور پیمانے پر الیکٹرو میگنیٹک تابکاری خارج کرنے کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں اور اگر روشنی کی حد کا اندازہ لگایا جائے تو اس کی مجموعی روشنی سورج کی روشنی سے بھی زیادہ ہے۔ اسے دیکھنے کیلئے خاص قسم کی دوربینوں کی ضرورت ہے۔ جسے ماہرین فلکیات اب بھی بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔
 

شیئر: