Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہر جگہ ایران ہی دہشتگردی کا ساتھی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کا اداریہ نذر قارئین
امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے ٹویٹ میں یہ بات روز روشن کی طرح عیاں کردی کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے ہر مسئلے میں ایرانی نظام ملوث ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ایرانی نظام اور دہشتگردی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں تو اس میں ادنی مبالغہ نہیں ہوگا۔ سعودی سفیر نے اپنے ٹویٹ میں بدی اور دہشتگردی کی ہر شکل و صورت سے ایرانی نظام کے تعلقات کی مرحلہ بہ مرحلہ کہانی صاف شفاف زبان میں پیش کردی۔ انہوں نے واضح کردیا کہ القاعدہ ، داعش اور دہشتگردی کے دیگر گروہ اور تنظیمیں کسی نہ کسی شکل میں ایران سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایران ہی انہیں فنڈ دے رہا ہے۔ وہی انہیں ٹریننگ دے رہا ہے اور وہی انہیں ایران سے سفر کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔ دہشتگردی کے بڑے واقعات جن میں 11ستمبر کے طیارہ حملے سرفہرست آتے ہیں یہ ایرانی نظام کی ایجاد تھے۔ طیارہ حملوں کے پروگرام پر عمل درآمد میں ایران نے کلیدی کردارادا کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے جو کچھ کہا دستاویزات پیش کرکے کہا جن سے یہ بات حتمی طور پر ثابت ہوگئی کہ دہشتگردی سے ایران کا رشتہ اٹوٹ نوعیت کا ہے لہذا عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بدی اور دہشتگردی کا تحفہ دینے والے ایرانی نظام کے خلاف دو ٹوک واضح موقف اختیا ر کرے۔ دستاویزات نے یہ بھی ثابت کردیا کہ ایرانی نظام دہشتگردی کی فنڈنگ کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ وہ نہ صرف یہ کہ حزب اللہ اور حوثیوں کی مالی اعانت کررہا ہے بلکہ القاعدہ اور داعش جیسی بظاہر ایران مخالف تنظیموں کو بھی تعاون دے رہا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ بدی کی فنڈنگ نے پوری دنیا کو ایران کا حقیقی چہرا دکھادیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: