ریڈ کراس کے طیارے کو زبردستی جازان میں اتار لیا گیا
بدھ 25جولائی کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین نے کابینہ کے اجلاس کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو زبانی ہدایات دیں
٭ سعودی عرب نے نجکاری ، ریاستی نظام کو شفاف بنانے اور عوام کو ملازمتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں کافی پیشرفت حاصل کرلی، عالمی مالیاتی فنڈ
٭ ریڈ کراس کے طیارے کو زبردستی جازان میں اتار لیا گیا، طیارے پر سوار افراد کی سلامتی کیلئے یہ اقدام کیاگیا، عرب اتحاد
٭ 163 وکلاء کی رجسٹریشن منظور، 19کی منسوخ اور 5خواتین سمیت 37وکلاءکی درخواستیں مسترد کردی گئیں
٭ سعودی ایف ڈی اے نے ذیابیطس کے مریضو ںکی اہم دواﺅں کے نرخ کم کرانے میں کامیابی حاصل کرلی
٭ سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے پہلی بار بدامنی کے معاملے میں ایک چینی کو حراست میں لے لیا
٭ ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دیدی، ایرانی مافیا کو بھاری قیمت چکانا پڑیگی
٭ فرقہ واریت کی بحالی سے عراق کو ایک بار پھر تقسیم کے خطرات لاحق
٭ تعطل کے شکار اسکولوں کے منصوبوں کو 2برس کے اندر جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
٭ اسلامی تعاون تنظیم نے توہین رسالت والے کارٹون مقابلے کی مذمت کردی
٭٭٭٭٭٭٭٭٭