Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریلوے لائن کے اطراف 20لاکھ کی شجر کاری

ریاض ...وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اور سعودی ریلوے کمپنی سار نے ریلوے لائن کے اطراف 20لاکھ پودے لگانے کا معاہدہ کرلیا۔ الجزیرہ اخبار نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ ریاض میں شجر کاری کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030 کے تحت کیا گیا۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مملکت بھر میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کا اہتمام کیا جائے۔ 2020ءتک ایک کروڑ درخت مملکت بھر میں لگائے جائیں گے۔
 

شیئر: