شام میں داعش کے 3خودکش حملے، 100ہلاک
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
دمشق.... جنوبی شام میں حکومتی دستوں کے زیر قبضہ ایک علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے بدھ کو کئے گئے متعدد خودکش بم دھماکوں میں100افراد ہلاک ہو گئے۔ ان بم دھماکوں کے بعد داعش کے جنگجوو¿ں نے جنوبی شام میں سویدا نام کے صوبے میں کئی دیگر مقامات پر مسلح حملے بھی شروع کر دئیے۔ شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ داعش کے ان خود کش حملوں میں100افراد مارے گئے۔ آبزرویٹری کے مطابق دھماکہ خیز خودکش جیکٹوں کی مدد سے یہ بم حملے صرف جنوبی شام کے شہر سویدا میں کیے گئے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ان بم دھماکوں کے بعد داعش کے جنگجوو¿ں نے جنوبی شام میں سویدا ¿نام کے صوبے میں کئی دیگر مقامات پر مسلح حملے بھی شروع کر دئیے۔بتایا گیا ہے کہ ان خود کش بم دھماکوں میں، جن کی تعداد کم از کم 3 ہے ۔ سیکڑوں زخمی ہوئے اور یہ برسوں سے جنگ زدہ شام میں گزشتہ کئی ماہ کے دوران داعش کے شدت پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے سب سے خونریز حملے ہیں۔