باب المندب کے راستے تیل کی سپلائی معلق
جمعرات 26 جولائی 2018 3:00
ریاض.... سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے واضح کیا ہے کہ آرامکو نے باب مندب کے راستے تیل کی سپلائی معلق کردی۔ یہ فیصلہ عالمی سمندر میں حوثیوں اور ایرانیوں کی جانب سے سعودی آئل ٹینکرز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ سعودی آئل ٹینکر کو معمولی سا نقصان پہنچا تھا۔ عرب اتحاد برائے یمن نے مداخلت کرکے ایرانی حوثیوں کا حملہ پسپا کردیا تھا۔