عام انتخابات کے نتائج پر جہاں تحریک انصاف کے کارکنان خوش نظر آئے وہیں دیگر پارٹیوں کے کارکنان نے انتخابی نتائج پر بھرپور اعتراض اٹھائے۔ نتائج کے حوالے سے کی جانے والی چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
حرا حسن نے ٹویٹ کیا : خیبرپختونخوا کے لوگ کسی بھی پارٹی کو بغیر کام کیے ایک سے زائد بار الیکٹ نہیں کرتے۔ اگر انہوں نے دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو منتخب کیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے دورحکومت میں کچھ نہ کچھ کام ضرور کیا ہے۔
فائقہ نے کہا : تحریک انصاف کے کارکنان کے لیے ہر چیز اس وقت تک شفاف ہے جب تحریک انصاف جیت رہی ہوں۔ دھاندلی صرف وہاں ہوتی ہے جہاں کوئی دوسرا جیتے۔
سبحان احمد نجمی نے ٹویٹ کیا : کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں سے پولنگ ایجنٹس اور میڈیا کو باہر نکال دیا گیا ہے، یہ ہماری وننگ سیٹس ہیں ، اب گنتی کس کے سامنے ہورہی ہے، کس کو جتانے کی کوشش کی جارہی ہے؟
امبرین فاطمہ نے کہا : ان تمام پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ کا فوری طور پر اعلان کیا جا رہا ہے جہاں سے تحریک انصاف جیت رہی ہے جبکہ نون لیگ کی فتح والے حلقوں سے پولنگ ایجنٹس کو نکالا جا رہا ہے۔
ارشاد اسلم نے کہا : میں پنجاب سے ہوں اور عمران خان ہم نے آپ کو موقع دیا ہے ۔ براہ مہربانی ہمیں مایوس مت کیجئے گا ۔ اللہ تعالی ہمارے ملک کو ترقی و خوشحالی عطا کرے۔
عائشہ احد ملک نے ٹویٹ کیا : جو کوئی بھی جیتے بس اللہ تعالی سے دعا کیجئے کہ یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں بہتر ہو۔
بلال خان نے کہا : ایم کیو ایم کراچی سے ہار گئی ، مسلم لیگ نون پنجاب سے ہار گئی ، جماعت اسلامی اور جمعیت علماءاسلام بھی اتنی مضبوط سیٹوں سے ہار گئی۔ آخر پاکستانیوں نے کیا کھا کر ووٹ دیا ہے؟
فائزہ مرزا نے ٹویٹ کیا : کراچی کے نتائج میں تاخیر شکوک و شبہات میں مبتلا کر رہی ہے۔
اسماء خان نے ٹویٹ کیا : پاکستان میں آج ہونے والے الیکشن کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتاہے، کیونکہ امن کو برقرار رکھا گیا،اور نا خوشگوار بہت کم دیکھنے کو ملے،کوئٹہ میں ہونے والا دھماکہ بہت افسوس ناک تھا لیکن اسکے باوجود وہاں کے بہادر لوگ ووٹ ڈالنے کےلئےنکلے۔
I'm from Punjab @ImranKhanPTI we gave you a chance to rule over please don't disappoint us. Hoping for the best May ALLAH Pak bless our Country. Pak Army and isi we love you #ElectionResults #ElectionPakistan2018
— Irshad Aslam (@irshad_aslam) July 25, 2018
What a pleasant feel when you see Rana sanaullah, khawaja Asif, talal and Saad rafique loosing #ElectionResults
— Muhammad Usman (@usman_qamar) July 25, 2018