Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں درآمدی گوشت حلال

ریاض۔۔۔۔سعودی ایف ڈی اے واضح کیا ہے کہ بیرون مملکت سے درآمد کی جانیوالی مرغیوں اور جانوروں کا گوشت حلال ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے یہ وضاحت ایک خلیجی ٹی وی چینل سے پھیلائے جانیوالے اس وڈیوکلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب مرغیوں اور مویشیوں کا گوشت بھیجا جارہا ہے جوحلال نہیں۔ سعودی ادارے نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ممالک مرغیوں اور جانوروں کے ذبح کرنے کے اسلامی طریقے کی پابندی کی شرط لگائے ہوئے ہیں اس کے بموجب ، بجلی کے کرنٹ سے جانوروں اور مرغیوں کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں ۔جو کمپنی بھی سعودی عرب کو مرغیوں اور جانوروں کا گوشت بھیجتی ہے اس سے متعلقہ ادارے کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستان نے ایرانی سودا منسوخ کردیا

شیئر: