Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اٹاوہ میں پسنجر ٹرین حادثے سے با ل بال بچ گئی

اٹاوہ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ کے وید پور علاقے میں اٹاوہ مین پوری پسنجر ٹرین کو الٹنے کی سازش ڈرائیورکی سوجھ بوجھ سے ناکام ہوگئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ وید پور علاقے میں سونی میلہ لگا ہوا تھا جس میں شرکت کیلئے سیکڑوں کی تعداد میں لو گ پہنچے ہوئے تھے ۔ اس دوران شر پسند عناصر نے ایک سلیپر ریلوے ٹریک پر رکھ دی ۔ سلیپر کو پٹری پڑا دیکھ کر ڈرائیور نے ٹرین کی رفتار دھیمی کرتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگادیئے اور یوں ٹرین کو الٹنے سے بچالیا۔ اس کی وجہ سے انجن کا اگلا حصہ خراب ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے سیکیورٹی فورس کے ساتھ ریلوے حکام کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ٹرین کو مسافروں سے خالی کرایا۔ ریلوے کی جانب سے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہند میں بس کھائی میں گر گئی، 33افراد ہلاک

شیئر: