Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن،17 فلسطینی گرفتار

غرب اردن۔۔۔ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے 17 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی۔جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران عمر رسیدہ خاتون کفاح حجازی الحسینی، بیت امر سے تین فلسطینیوں، شمالی رام اللہ کے الجلزون پناہ گزین کیمپ سے چار اور دو فلسطینیوں کو جنین کے نواحی علاقے قباطیہ سے حراست میں لیا گیا۔

شیئر: