Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بڑھانے پر غیر ملکی اسکولوں کیخلاف کارروائی کا انتباہ

ریاض..... وزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے خبردارکیا ہے کہ جو نجی اسکول یا غیر ملکی اسکول فیسیں بڑھائے گا یا اسکول اشیاءپر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کریگا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ العصیمی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر والدین سے کہا کہ وہ 19996 پر رابطہ کرکے ایسے کسی بھی غیر ملکی یا نجی اسکول کے خلاف رپورٹ کرسکتے ہیں جوفیس اور اسکول اشیاءکی بابت مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہو۔ العصیمی نے یقین دلایا کہ وزارت تعلیم خلاف ورزیوں پر کسی بھی اسکول کے ساتھ رعایت نہیں برتے گی۔ تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائیگا۔ انہوں نے تمام نجی اور غیر ملکی اسکولوں کو انتباہ دیا کہ وہ تعلیمی فیس کے ضوابط کی پابندی کریں۔ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کا انحراف نہ کریں۔ اسکول ڈریس یا کورس کی کتابیں کسی خاص دکان سے خریدنے کی پابندی نہ لگائے۔ اگرکسی نے ایسا کیا تو ڈریس یا کورس کے حوالے سے اجارہ داری شمار کیا جائیگا اور اس پر مقررہ سزا دی جائیگی۔

شیئر: