قربانی کرنیوالے پر پابندی کیا ہے؟
ریاض ...عید الاضحی کے موقع پر ہر سال بال کٹوانے اور ناخن ترشوانے سے متعلق یہ سوال آتا ہے کہ کیا قربانی کا ارادہ کرنے والے بال اور ناخن کٹوا سکتے ہیں یا نہیں؟ اسلامی علوم کے ماہر عبداللہ العمار نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں علماء3رائے رکھتے ہیں۔ پہلی رائے یہ ہے کہ بال او رناخن کٹوانا حرام ہیں۔ اسکے قائل حنابلہ ہیں۔ دوسری رائے یہ ہے کہ بال اور ناخن کٹوائے جاسکتے ہیں۔ جائز ہیں۔ یہ نہ ہی حرام ہیں اور نہ ہی مکروہ یہ امام ابو حنیفہ کا مسلک ہے۔ تیسری رائے یہ ہے کہ یہ حرام تو نہیں البتہ مکروہ تنزیہی ہے۔ یہ مالکیہ اور شافعیہ کا مسلک ہے۔