Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال عازمین کی تعدا د20لاکھ سے زائد ہے ، جنرل الترکی

مکہ مکرمہ.... وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا ہے کہ امسال عازمین حج کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی ۔ مقامی اور غیر ملکی داخلی عازمین کی 2 لاکھ 40ہزار ہے ۔ وہ مکہ مکرمہ میں حج تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر امن عامہ اور دیگر اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ جنرل الترکی نے مزید کہا کہ امسال بیرون ملک سے آنے والے 6 فیصد عازمین " مکہ روٹ " سے مستفیض ہوئے ہیں ۔امیگریشن کے اس منصوبے دیگر ممالک بھی مستفیض ہو سکتے ہیں تاہم اس کےلئے ان ممالک کی جانب سے درخواست آنا لازمی ہے تاکہ منصوبے پر مطلوبہ معیار کے مطابق عمل کیاجاسکے ۔ دریں اثناءادارہ امن عامہ کے ریجنل ڈائریکٹر کرنل سامی الشویرخ نے کہا کہ حج انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے کر اضافی اہلکاروں کو متعین کر دیاگیا ہے ۔ وزارت حج کے ترجمان حاتم قاضی نے کہا حجاج کرام کو مشاعر مقدسہ لے جانے کےلئے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ وزارت حج کی جانب سے تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے تاکہ ضیوف الرحمان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشاعر مقدسہ میں قائم اسپتالوں اور طبی مراکز میں عملہ اور ادویات پہنچا دیئے گئے ہیں ۔ پریس کانفرنس سے ہلال الاحمر اورشہری دفاع کے ذمہ داروں نے بھی اپنے اداروں کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ 

شیئر: