Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آذر بائیجانی حاجی کی ایمانداری

منیٰ ..... آذربائیجان کے حاجی کی ایمانداری کے سبب فرانسیسی حاجی کی گمشدہ رقم اور اہم دستاویزات مل گئیں ۔ عبداللہ نامی آذری حاجی کو حرم مکی الشریف میں ایک بٹوا ملا جس میں یورو کے علاوہ ریال اور مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم اور شناختی کارڈز رکھے تھے۔ عبداللہ کا کہنا تھا کہ جب مجھے بٹوا ملا تو مجھے 44 برس قبل اپنا سفر حج یاد آگیا ۔ اسی طرح حرم شریف میں اسکا بٹوا گر گیا تھا جس میں زاد راہ اور شناختی دستاویزات رکھی تھیں جو کافی دن بعد مجھے ملی ۔ جب یہ بٹوا ملا تو مجھے اس بات کا شدید احساس ہوا کہ یہ جس کا ہے وہ کس قدر پریشان ہو رہا ہو گا ۔ یہ سوچ کرمیں نے اس موبائل نمبر پر فون کیاجو بٹوے میں رکھے ایک پرچے پر درج تھے مگر موبائل مسلسل بند جارہا تھا جس پر فرانس کے لینڈ لائن نمبر پر فون کرکے وہاں اپنا موبائل نمبر درج کرواتے ہوئے یہ کہا کہ مجھے جو بٹوا ملا ہے اس میںموجود رقم میرے پاس امانت ہے ۔ عبداللہ کا کہنا تھا کہ 2 دن تک وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا تو میں نے یورپ اور ترکی کے عازمین کو حج خدمات فراہم کرنے والے ادارے سے رابطہ کرکے اس شخص کی تفصیلات بتائیں جس کایہ بٹوا تھا ۔ ادارے کی انتظامیہ نے فرانسیسی حاجی کو تلاش کیا اور بالاخر میں امانت لوٹانے میں کامیاب رہا۔ 
 

شیئر: