Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#راشد_منہاس

پائلٹ آفیسر شہید راشد منہاس کے 47 ویں یوم شہادت پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی عظیم قربانی کو یاد رکھا گیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مونس الٰہی نے ٹویٹ کیا : 20 اگست پاک فضائیہ کے پہلے نشان حیدر فلائنگ آفیسر راشد منہاس کا یوم شہادت۔ وطن کے اس جانباز کی عظیم قربانی پر تاقیامت ہمارا سر فخر سے بلند رہے گا۔ اے راہ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو ، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا : وہ اقبال کا شاہین تھا جو نوعمری میں وطن کی آن بان پر قربان ہو گیا۔ قوم وطن کے اس بہادر سپوت کو سلام اور سلیوٹ پیش کرتی ہے۔جب تک اس ملک میں راشد منہاس شہید جیسے بہادر اور نڈر نوجوان موجود ہیں دشمن اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے۔
صائمہ نومان نے ٹویٹ کیا : راشد منحاس کا 47واں یوم شہادت ہے۔ دھرتی کے بہادر بیٹے نے اپنی جان دھرتی ماں کے لیے قربان کردی۔وہ 971 میں پاکستان فضائیہ کے کمیشنڈ آفیسر بنے۔
حیدر خان نے ٹویٹ کیا : راشد منہاس نے انتہائی کم عمری میں اپنی جان اس وطن کی عزت کی خاطر قربان کردی اور ہمیشہ کے لیے اس قوم کے دلوں میں زندہ ہو گئے۔
عاصم خان نے لکھا : ہم سلام پیش کرتے ہیں اپنے بہادر پائلٹ راشد منہاس شہید کو جس نے جان پر کھیل کر جہاز کو دشمن کے حوالے ہونے سے بچایا۔
احمد خان نے کہا : سرفروشی ہے ایماں تمہارا ، جرأتوں کے پرستار ہو تم ، جو حفاظت کرے سرحدوں کی ، وہ فلک بوس دیوار ہو تم۔
ابوسفیان اعوان نے ٹویٹ کیا : اے وطن کے بیٹوں ، دھرتی کے رکھوالوں ، ہم تمہیں بھولے نہیں ، تم ہمارا فخر ہو۔

شیئر:

متعلقہ خبریں