Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی حجاج 40ملین ریال کے تحائف خریدتے ہیں

منی: داخلی حجاج مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ سے تحائف خریدنے پر 40ملین خرچ کردیتے ہیں۔داخلی عازمین یہاں سے خود اپنے لئے اور اپنے احباب کے لئے تحائف ضرور خریدتے ہیں۔ یہ بات داخلی حج کمیٹی کونسل کے رکن محمد القرشی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ سے تحائف خریدنا حج جیسے عظیم سفر کو یادگار بنانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کل جمعرات کو 55فیصد داخلی حجاج منی سے رخصت ہوجائیں گے۔
 

شیئر: