Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشار ہی شہریوں کے قتل کا ذمہ دار ہے، میکرون

پیرس ... فرانسیسی صدر مینوئل میکرون نے واضح کیا ہے کہ بشار الاسد کا برسراقتدار رہنا بھیانک غلطی ہوگی۔ انہوں نے فرانسیسی سفراءسے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ ہمیں نظرآرہا ہے کہ بعض فریق داعش تنظیم کی بیخ کنی کے بعد شام میں صورتحال معمول پر آنے کی باتیں کررہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیںکہ بشار الاسد برسراقتدار رہیں۔ شامی پناہ گزیں وطن واپس آجائیں اور کئی ممالک شام کی تعمیر نو کیلئے آگے بڑھیں۔ مجھے پہلے دن سے یقین تھاکہ داعشی ہمارے اول درجے کے دشمن ہیں۔ میں نے کبھی بشار لاسد کی برطرفی کی شرط مقرر نہیں کی تاہم ہمیں یقین ہے کہ آئندہ بشار الاسد کا برسراقتدار رہنا بھیانک غلطی ہوگی۔ وہی شامی عوام کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے ہی اپنے شہریو ںکو پناہ گزینوں میں تبدیل کیا۔
 

شیئر: