سعودی سرکاری اسکولوں کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام
جدہ ...سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر تمام طلباءو طالبات سے فی کس 200ریال ٹرانسپورٹ اسکیم میں اندراج کی فیس کے طور پر وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سے سماجی کفالت میں شامل خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کو استثنیٰ دیا جائیگا۔ دریں اثناءوزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ پرائمری ، مڈل اور ثانوی اسکولوں کے کورس کی تمام کتابیں اسکول پہنچا دی گئی ہیں۔ ثانوی اسکولوں کے پہلے ٹرم کی کتابیں مہیا کردی گئی ہیں باقی اس ہفتے کے آخر تک بھیج دی جائیں گی۔