Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچت میں شاندار مستقبل

 اس وقت ہمیں بحیثیت قوم سادگی اور کم خرچ کرنے پر زیادہ دھیان دینا ہوگا اور بچت پوری قوم کا مطمع نظر ہونا چاہئے کیونکہ اسی میں ہمارا شاندار مستقبل پوشیدہ ہے
زبیر پٹیل ۔ جدہ
انتخابات 2018 ءکے نتیجے میں پورے ملک میں وجود میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت کی گرفت تمام صوبوں پر اس وقت مضبوط ہے اور اس نے اپنا صدارتی امیدوار بھی انتہائی بہترین شخص ڈاکٹر عارف علوی کو منتخب کیا ہے۔ وہ ایک عوامی شخصیت ہے اور شہر قائد میں مقبول ہیں۔یہ انتخاب 4ستمبر کوہے جس میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کا امکان زیاد ہ ہے۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی آپسی لڑائی کا سب سے زیادہ فائدہ پی ٹی آئی کو مل رہا ہے اور دونوں پارٹیوں کی نااتفاقی کا فائدہ بھی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہوا۔ گزشتہ حکومتوں سے عوام ویسے بھی بیزار ہوچکے تھے ۔ عوام کو انہوں نے سوائے مایوسی اور غربت کے کچھ نہیں دیا۔ اس مرتبہ عوام نے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا میں خدمات پر بھروسہ کرتے ہوئے عمران خان کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور امید ظاہر کی کہ اس وقت عمران خان سے بہتر ان کے پاس کوئی چوائس نہیں کیونکہ بقیہ 2 کھلاڑیوں کو وہ ماضی میں آزما کر ناکامی سے دوچار رہے۔
عمران خان نے وزارت کیلئے جن کھلاڑیوں کی ٹیم گراﺅنڈ میں اتاری ہے وہ سب اپنے شعبوں میں منجھے ہوئے او رقابل ہیں۔ امید ہے کہ سب اپنی فیلڈنگ کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینگے۔ اپنی پہلی عوامی تقریر میں بحیثیت وزیراعظم عمران خان نے سادگی اپنانے پر سب سے زیادہ زور دیا ۔ اس وقت ہمیں بحیثیت قوم سادگی اور کم خرچ کرنے پر زیادہ دھیان دینا ہوگا اور بچت پوری قوم کا مطمع نظر ہونا چاہئے کیونکہ اسی میں ہمارا شاندار مستقبل پوشیدہ ہے۔ اگر آج ہم بچت کرکے آئی ایم ایف کے چنگل سے آزاد ہوجاتے ہیں تو آنے والی نسل کے سامنے سرخرو ہوسکیں گے کہ اس ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں دیکر انہیں مستحکم پاکستان فراہم کیا ہے۔ اب انکا فرض ہے کہ وہ اسے دنیا بھر میں نمبر ون پوزیشن پر لائیں تب ہی وہ اس ملک کا قرض اتار سکیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
  
 

شیئر: