پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ،سعودی وزیر اطلاعات
پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ،سعودی وزیر اطلاعات
جمعہ 7 ستمبر 2018 3:00
اسلام آباد.... وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح نے ملاقات کی ۔ اطلاعات ، ثقافت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مذہبی اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔سعودی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی ممالک میں اپنا مقام ہے۔ نئی حکومت کے ساتھ مل کے تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط کیا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے تعلقات مثالی ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔قبل ازیںسعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد خصوصی طیارے سے پاکستان کے دورے پر پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد نے استقبال کیا۔سعودی وزیر اطلاعات دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔