فیفا پرو ورلڈ الیون کیلئے 55 فٹبالرز شارٹ لسٹ
لندن: فیفا پرو ورلڈ الیون کیلئے دنیا کے 55 فٹبالرز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔ مصر کے محمد صالح، انٹوائن گریز مین، ہیری کین، کرسٹیانو رونالڈو، کریم بینزیما، نیمار جونیئر اور لائنل میسی کو فارورڈ ز میں شامل کیا گیا ہے ۔پال پوگبا، ٹونی کروز، آندرے اینی اسٹا، کیون ڈی برائن مڈ فیلڈرز کی ممکنہ فہرست میں موجود ہیں۔ گول کیپرز میں ڈیوڈ ڈی گیا، گیان لوگی بفون اور کیلر نیواس میں مقابلہ ہے۔ حتمی الیون کا اعلان 24 ستمبر کو فیفا فٹ بال ایوارڈز تقریب میں کیا۔