Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1440ھ کے اہم ایام کیا ہیں؟

ریاض ... فلکیاتی علوم کی عرب آرگنائزیشن کے رکن ڈاکٹر خالد الزعاق نے واضح کیا ہے کہ نئے ہجری سال کے فلکیاتی حساب کے مطابق عاشورہ جمعرات کو، یکم رمضان پیر ، یکم شوال منگل ، وقوف عرفہ ہفتے اور عید الاضحی اتوار کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 17محرم 1440ھ کو رات اور دن برابر ہونگے۔ جمعہ 14ربیع الثانی کو سال کا سب سے بڑا دن ہوگا۔ ہفتہ 9رجب کو را ت اور دن برابر ہونگے۔ جمعہ 18شوال کو سال کا سب سے طویل دن ہوگا۔ سعودی عرب اور خلیج میں صرف ایک چاند گرہن دیکھا جاسکے گا۔ نئے ہجری سال کے ایام 354ہونگے۔ اسکے 6مہینے 29دن اور 6مہینے 30روز کے ہونگے۔ مکمل مہینے صفر، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی، شعبان اور شوال کے ہونگے۔
 

شیئر: