3وزارتوں کو یومیہ آن لائن 805شکایات
ریاض... سعودی عرب کی 3وزارتوں کو ہر روز آن لائن 805شکایات موصول ہورہی ہیں۔ وزارت صحت سرفہرست ہے جسے 600شکایات مل رہی ہیں۔ وزارت نقل و حمل کو 50اور وزارت بلدیات و دیہی امور کو 155شکایات موصول ہوئیں۔ سعودی عرب ای گورنمنٹ پروگرام کو مقبول عام بنانے کیلئے آن لائن شکایات کے پروگرام کو بڑھاوا دے رہی ہے۔