Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#عالمی_یوم_امن

عالمی یوم امن کے موقع پر دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین نے دنیا کو پر امن بنانے کے لیے نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کیا۔ 
پاکستانی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا : انڈیا کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر افسوس ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تحفظات کو مذاکرات کی میز پر حل ہونا چاہیے۔ امن کے عالمی دن کے موقع پر بھی کشمیریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ڈاکٹر اجوہ نے ٹویٹ کیا : بھارت کا مذاکرات سے ‏انکار امن سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔عالمی یوم امن پر بھارت مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے ، جو ملک امن کی بات ہی نہیں کرنا چاہتا وہ سکیورٹی کونسل کی رکنیت مانگ رہا ہے۔
پال والکر نے کہا : اپنی مسکراہٹوں کو دنیا کے شئیر کریں کیونکہ مسکراہٹ دوستی اور امن کی علامت ہے۔
مشہور نشید خواں ماہرزین نے ٹویٹ کیا : امن کے سال میں دن کے موقع پر میں دنیا بھر خصوصاً فلسطین میں امن کیلئے دعا گو ہوں۔
چیتیشور پجارا نے لکھا : معاف کردینے میں امن ہے اور میری دعا کہ ہم سب ایک دوسرے کو معاف کریں تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔
ڈاکٹر پرامیشورا نے ٹویٹ کیا : آج امن کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو یہ وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم معاشرے میں برداشت ، ہم آہنگی اور امن پیدا کرنے کے لیے کام کریں گے۔
جوزف نے سوال کیا : امن کے لیے صرف ایک دن ہی کیوں؟
سوزین نے کہا : اگر ہمارے درمیان سے امن ختم ہوگیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اس بات کو فراموش کر دیا ہے کہ ہم سب ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں