پنشن کے ادارے کی 68.5ارب ریال کی سرمایہ کاری
جدہ... پنشن کے اعلیٰ ادارے نے بتایا ہے کہ وہ 65کمپنیوں میں 68.5ارب ریال لگائے ہوئے ہے۔ یہ اعدادوشمار 2017ءکے آخر تک کے ہیں۔ سالانہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال سرمایہ کاری سے ہونے والی آمدنی میں 9فیصد تک اضافہ ہوا۔