Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مسئلہ_کشمیر_اقوام_متحدہ_میں

ہندوستانی افواج کی کشمیر میں بڑھتی جارحیت اور نوجوانوں کی شہادت پر پاکستانی ٹویٹر صارفین احتجاج کررہے ہیں اور اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ہیں۔
ارم احمد خان نے ٹویٹ کیا : ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ مذاکرات سے ایک قدم آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں امن کے قیام کے لیے عملی کوششیں کرے۔ مسئلہ کشمیر کا واحد حل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہے۔
عمارہ مہدی نے لکھا : کشمیر میں ہندوستان کا غیر قانونی قبضہ اب ختم ہونا چاہیے۔
حفصہ نے سوال کیا : کشمیر میں ہونے والے مظالم پر دنیا کیوں خاموش ہے۔ ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
ڈاکٹر فرحان نے کہا : مودی حکومت کشمیر میں ایسے کیمیکل ہتھیار استعمال کر رہی ہیں جن پر اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد ہے۔
جاسر علی نے ٹویٹ کیا : اقوام متحدہ کا ایسے قانون بنانے کا کیا فائدہ ہے اگر وہ ہندوستان کو کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال سے نہیں روک سکتے۔
بلاول شاہ نے سوال کیا : انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں مسئلہ کشمیر پر سو رہی ہیں۔
محمد حنظلہ طیب نے کہا : ہندوستان نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے ہیں لیکن دنیا خاموش ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں