فی لاکھ کینسر کے مریضوں میں 209 سعودی
ابہا... عالمی ادارہ صحت نے تازہ ترین رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ 2018ءکے دوران دنیا بھر میں کینسر کے ایک لاکھ مریضوں میں سے 209کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ مملکت میں کینسر کے مریض مردوں کی تعداد 9.78فیصد ہے جبکہ کینسر میں مبتلا خواتین کی تعداد ایک لاکھ میں 112ہے۔ پھیپھڑے کا کینسر سب سے زیادہ ریکارڈ کیاگیا۔ سال رواں کے دوران پوری دنیا میں 20لاکھ افراد پھیپھڑے کے کینسر میں مبتلا پائے گئے۔ اسکی وجہ سے 17لاکھ افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔