’’عوامی حقوق کی قاتل، پی ٹی آئی حکومت‘‘
جمعرات 27 ستمبر 2018 3:00
ملتان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ عوام کے حقوق کا قتل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان میں گزشتہ روز ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے موجوہ حکومت کی پالیسیوں سے اختلافات کے باعث تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی قوم پر مہنگائی کے اٹیم بم گرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 100 دن کا انتظار کیا کرتے یہ تو ایک ماہ میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔ یہ عوامی میڈیٹ کی حامل حکومت نہیں ہے ان کو ہم تسلیم نہیں کرتے اور ہمیں مدینے کی ریاست کی عمران خان سے توقع نہیں ہے ۔
رائے دیں، تبصرہ کریں