اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ تمام دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ہا کہ غریب طبقے کے لیے آسان اقساط پر سستے گھر بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں صحت کارڈ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے واک آؤٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امید ہے اپوزیشن ایوان میں واپس آجائے گی۔ شاہد خاقان عباسی نے معیشت میں روزانہ 6 سے 7 ارب نوٹ چھاپ کرڈالے اورمعیشت کو تباہ کردیا جس کے بعد معیشت، آبادی اور بے روزگاری کے تناسب سے آگے نہیں بڑھی۔مفرور ملزمان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار مطلوب ہیں جب کہ خاقان عباسی نے اپنے جہاز میں بٹھا کراسحاق ڈارکوفرارہونے میں مدد دی۔