Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے اغوا کی خبریں درست نہیں‘ مشیر اطلاعات سندھ

کراچی:  سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی بڑھتی وارداتوں سے متعلق پھیلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اس کے اداروں سے متعلق منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم یا بچوں کے اغوا کی شکایات ہوتی ہیں تو حکومت کارروائی کرتی ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار جب جناح اسپتال کے دورے پر آئے تو خوش ہوکر گئے ، انھوں نے جناح اسپتال کی بہتر کارکردگی پر انعام دیا، تھر پارکر کی بچی کا علاج جناح میں چل رہا ہے ، یہ اسپتال سندھ حکومت کا ہے لیکن پی ٹی آئی والے ٹوئٹر پر صرف کریڈٹ لے رہے ہیں۔

شیئر: