لاکھوں جعلی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
الجوف۔۔۔۔یہاں سعودی کسٹم افسران نے الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے لاکھوں جعلی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔محکمہ کسٹم نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ الحدیثہ بری سرحدی چوکی کے راستے انتہائی فنکارانہ انداز میں 500ریال والے جعلی نوٹ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ناکام بنا دی گئی۔30لاکھ 9ہزار500 جعلی ریال ضبط کرلئے گئے۔