جنوبی پنجاب کا ترقیاتی بجٹ بڑھانے کی تجویز
لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2018-2019ء کے لیے آیندہ 8 ماہ کا بجٹ آج سہ پہر 3 بجے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نظر ثانی شدہ بجٹ پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج ہونے والے بجٹ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے لیے ماضی کی نسبت زیادہ ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 360 ارب سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔