Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کمپنیوں میں سعودی 69فیصد ہو گئے

جدہ ۔۔۔انشورنس کمپنیوں میں سعودی ملازمین کی شرح 58فیصد سے بڑھا کر 69فیصد تک پہنچا دی ۔ ایسا اعلیٰ ڈگریاں اور تجربات رکھنے والے سعودی ملازمین کی تنخواہیں 9ہزار ریال تک مقرر کرنے کی بدولت ممکن ہو سکا ہے ۔ نئے ملازمین میں 30فیصد سعودی خواتین شامل ہیں ۔ انشورنس کمپنیوں کے ترجمان عادل العیسیٰ نے کہا کہ ہمارے یہاں سعودائزیشن کا تناسب 2017ء کے اختتام پر 69فیصد تک پہنچ گیا۔ 2016ء کے اختتام پر یہ تناسب 58فیصد تھا۔العیسیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی( ساما) کی پالیسی اور اس پر عمل درآمد کرانے کیلئے مسلسل پیروی کی بدولت ممکن ہو سکی ہے ۔

شیئر: