تبوک۔۔۔محکمہ شہری ہوابازی نے السعودیہ کی درخواست پر سامان کا وزن 70فیصد بڑھ جانے پر ٹکٹ کی قیمت میں 80فیصد اضافے کی منظوری دیدی ۔ عکاظ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عریبین ائیر لائن( السعودیہ) نے درخواست کی تھی کہ دوسرے مرحلے میں ٹکٹ کے نرخ 10فیصد تک بڑھانے اور وزن 70فیصد تک بڑھنے کی صورت میں نئے داخلی ٹکٹوں کے نرخوں میں 80فیصد تک اضافے کی اجازت دیدی جائے ۔ محکمہ شہری ہوابازی نے اس کی منظوری دیدی ہے ۔