Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کی روضہ رسول پر حاضری

مدینہ منورہ.. وزیر اعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔عمران خان شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ منگل کو ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود ان کے ہمراہ ہیں۔

شیئر: