Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلیمانی اور پاسداران انقلاب دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

ریاض۔۔۔ سعودی عرب اور بحرین نے ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی اور دیگر 2ایرانیوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ بحرین اور سعودی عرب نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر کے واضح کیا کہ قاسم سلیمانی، حامد عبداللا ھی اورعبدالرضا شہلائی کوایرانی پاسداران انقلاب کے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔ اس سے قبل امریکی وزارت خزانہ انہیں دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر چکا ہے ۔مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب ، امریکہ ، بحرین ، امارات ، کویت ، عمان اور قطر نے طالبان سے منسلک 9افراد کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا  ہے ۔ 

شیئر: