عدن ۔۔۔یمنی فوج نے البقع اور کتاف محاذوں پر حوثیوں کی جانب سے پچھائی گئی 1214بارودی سرنگیں صاف کر دیں۔یہ دونوں علاقے صعدہ صوبے میں واقع ہیں ۔ حوثی ایسے تمام علاقوں میں جہاں سے نکلنے پر وہ مجبور ہو جاتے ہیں نکلنے سے قبل بارودی سرنگیں بچھا دیتے ہیں ۔ یمنی فوج کے خصوصی دستے اب تک صعدہ میں مختلف مقامات سے 10ہزار سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف کر چکے ہیں ۔