Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی طیارہ کس خفیہ مشن پر آیا،اسفند یار

پشاور... عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی خبروں کے بعد معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ۔ ملکی سلامتی کے معاملات پر کوئی سودے بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان لینڈنگ سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات کی تردید کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اہم قومی سلامتی کے معاملے پر وزیر اطلاعات کی جانب سے شگوفے چھوڑے جا رہے ہیں جو کسی صورت مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر وضاحت پیش کرے کہ طیارہ کس خفیہ مشن پر پاکستان آیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی70سالہ تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ سامنے آیا تاہم موجودہ حکومت کے دور میں کچھ بھی بعید نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر الزام سے ملک کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ شروع دن سے خدشہ تھا کہ موجودہ حکومت اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے ملک کو تجربہ گاہ بنائے گی۔وفاقی حکومت مکمل طور پراعتماد کھو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اور پارلیمان میں اپنا مو¿قف پیش کرے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی کوئی خارجہ و داخلہ پالیسی نہیں ۔حکمران اپنی ناکام خارجہ و داخلہ پالیسیاں سپر پاورز کی بجائے قومی مفاد کے پیش نظر بنائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں3 سپرپاورز اور 3 ایٹمی طاقتیں موجود ہیں ۔ کسی ایک کے مفادات کو نقصان پہنچنے کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑے گا۔
 

شیئر: