سندھ: جان لیوا امراض کے شکار سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے جان لیوا اور موذی بیماریوں میں مبتلا معمر قیدیوں کو سزائیں پوری ہونے سے پہلے ہی رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے اس حوالے سے ایک سمری تیار کی ہے جو منظوری کے لیے سندھ کابینہ کو بھیجی جائے گی جس کے بعد اس پر عمل ہو سکے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے انسانی حقوق کے قوانین کے تحت صوبے کی جیلوں میں قید ایسے عمررسیدہ قیدی جو موذی وجان لیوا امراض میں مبتلا ہیں کو رہا کرنے کی تجویز دی ہے اور اس کے لیے برطانوی دور کے بنائے گئے جیل ایکٹ کے جیل رولز پر عمل کیا جائے گا اور مروجہ جیل رولز کا حوالہ دے کر سمری منظوری کے لیے جلد صوبائی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ کی جیلوں میں 7 سے زائد عمررسیدہ قیدی خطرناک امراض میں مبتلا ہیں۔ جیل مینوئل کی شق 146 کے مطابق کسی بھی عمررسیدہ قیدی کو جو سزا یافتہ اور کسی موذی یا جان لیوا مرض میں مبتلا ہو، رہائی دی جاسکتی ہے ۔