خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے سابق سعودی وزراء ، دانشوروں اور قلمکاروں کی ملاقات
2نومبر 2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭فرانس نے فلسطینی صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم نتنیا ہو کو پیرس میں سربراہ کانفرنس کی تجویز دیدی
٭اردن میں سیلاب کے المیے پر 2وزیر سبکدوش کردیئے گئے
٭حکومت یمن نے مختلف ممالک کی امن اپیلوں کا خیر مقدم اور حوثیوں نے سیاسی حربے استعمال کرنے شروع کردیئے
٭ڈنمارک میں اپوزیشن رہنماؤں کے قتل کی سازش طشت ازبام ہونے پر اسکینڈ نیوین ممالک نے ایران کو انتباہ دیدیا
٭سعودی ولیعہد محمد بن سلمان سے امریکہ کے عیسائی مذہبی رہنماؤں کے وفد کی ملاقات
٭مشرقی فرات میں کشیدگی کم کرنے کیلئے منبج میں امریکی ترکی عسکری گشت شروع
٭امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑے چیلنجوں سے دوچار ہے ، معاملہ رفع دفع ہوجائیگا، ترکی الفیصل
٭لبنان میں حکومت کی تشکیل میں رکاوٹ پر لبنانی صدر کے حزب اللہ سے تعلقات کشیدہ ہوگئے
٭امریکی صدر ٹرمپ کانگریس کی انتخابی مہم میں غیر معمولی دلچسپی لینے لگے