Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12392زرعی فارم چارہ کاشت پابندی سے مستثنیٰ

الاحساء ۔۔۔وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بتایا ہے کہ چارہ کی کاشت پر پابندی سے 12ہزار392فارم مستثنیٰ ہوں گے ۔ کاشت پر پابندی کا فیصلہ 4نومبر2018ء سے نافذ کر دیا گیا ۔ یہ فیصلہ رجسٹرڈ زرعی فارموں میں سے 53فیصد پر موثر ہو گا ۔ وزارت نے انتباہ دیا کہ خلاف ورزیوں کا ریکارڈ آن لائن تیار کیا جائیگا ۔ کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے زرعی فارموں کی تصاویر لی جائیں گی ۔پابندی کے فیصلے کے بعد 330ہزار ہیکٹر رقبے پر سبز چارے کی کاشت ہو سکے گی ۔ اس سے قبل 640ہزار ہیکٹر پر چارے کی کاشت کی جا رہی تھی ۔آئندہ سبز چارہ درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ 

شیئر: