ریاض ۔۔۔ وزارت ماحولیات و زراعت کا کہنا ہے کہ چین کو جھینگے ایکسپورٹ کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ سال روا ں کے آخر تک 40 ہزار ٹن جھینگے جن کی مالیت 500 ملین ریال ہوگی چین کو ایکسپورٹ کئے جائیں گے ۔ وزارت زراعت کے سیکرٹری احمد العیادہ نے سعودی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین جو کہ سمندری خوراک استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے کو سالانہ جھینگوں کی برآمد میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔ ہمارا ہدف ہے کہ 2020 تک چین کو جھینگوں کی ایکسپورٹ 80 ہزار ٹن سالانہ تک کی جائے ۔