Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں نے 28شادیاں کیں، 37بچیوں اور بچوں کا باپ ہوں، سوڈانی

خرطوم۔۔۔ 86سالہ سوڈانی نے 28شادیاں کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سوشل میڈیا پر معمر سوڈانی "احمد محمد ادریس"کی ویڈیو کلپ وائرل ہو گئی۔ جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ مجھے "ود الفایدہ "کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے ۔ میں 1932ء میں پیدا ہواتھا اب میری عمر 86برس ہے میں نے 28خواتین سے شادیاں کیں۔ ان سے 37بیٹے اور بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ سوڈانی کا تعلق" العقلیہ" قبیلے سے ہے۔ ان دنوں "الخیاری "میں رہائش پذیر ہے۔ سوڈانی کا نوجوانوں کومشورہ ہے کہ صالح اولاد پیدا کرنے کیلئے ایک سے زائد عورتوں سے شادی کریں۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ میں نے 24کنواریوں اور 4شادی شدہ خواتین سے شادیاں کیں۔ 

شیئر: