الحدیدة سے متعلق اقوام متحدہ کی تجاویز پر تحفظات
قاہرہ ..... الحدیدة شہر سے متعلق اقوام متحدہ کی تجاویز پر یمن کے قائدین ، وزراءاور سرگرم عناصر نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ تجویز میں کہا گیا ہے کہ الحدیدة بندرگاہ کسی تیسرے فریق کے حوالے کردی جائے۔ یہ تجویز ایسے وقت میں دی گئی ہے جب یمن کی سرکاری افواج الحدیدة شہر کو آزاد کرانے اور اسکی بندرگاہ پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کے کافی قریب پہنچ چکی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن الحدیدة کا دورہ کرکے یمن سے رخصت ہوگئے ہیں۔ وہ سلطنت عمان اور سعودی عرب جائیں گے۔