سعودیوں کی اوسط عمر 74برس متوقع
ریاض ... میڈیکل اسپیشلائزیشن فیوچر کانفرنس کے شرکاءنے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب میں اوسط عمر 74برس تک پہنچ جائیگی۔ مملکت میں صحت نگہداشت کی حکمت عملی پر عمل درآمد کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے۔ کانفرنس کا اہتماام کنگ سعود یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن نے کیا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے ریاض کے کنگ فیصل کانفرنس ہال میں اسکا افتتاح کیا۔