Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3100 امیر ترین افراد کی فہرست تیار

اسلام آباد۔۔۔۔ ایف بی آر نے 2کروڑ روپے سے زائد کی غیر منقولہ جائیداد ، 1800سی سی سے بڑی گاڑی کے مالکان اور کرائے وغیرہ کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے امیر ترین افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ ایف بی آر کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کے تحت پہلے سو دنوں کے دوران 3ہزار ایک سو سے زائد امیر ترین افراد کی شناخت کی گئی ہے جو ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے اور نہ ہی آمدن پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
 

شیئر: