امریکہ میں سعودی سفیر کے 5ٹویٹ؟
واشنگٹن.....امریکہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے 5ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایرانی نظام دنیا کو دھوکہ دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دہری پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ خود کو جرائم سے بری قرار دینے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے لاکھوں شامیوں کا خون بہایا اور انہیں نقل مکانی پر مجبورکیا۔ عراق کے اتحاد و سالمیت کو پارہ پارہ کرنے کیلئے فرقہ واریت کو فروغ دیا۔ اپنے یہاں غیر ملکی سفارتخانوں پر حملے کئے۔ لبنانی وزیراعظم رفیق الحریری کو قتل کرایا۔ شہزادہ خالد نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں بتایا کہ ایرانی نظا م ہی نے لبنانی حزب اللہ قائم کرکے عربوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔