گاڑی مالکا ن کارساز کمپنی کا انجن آئل استعمال کریں
ریاض۔۔۔ انرجی اسٹینڈر ڈکے سعودی سینٹر نے گاڑی مالکا ن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کار ساز کمپنی کا تیار کردہ انجن آئل ہی استعمال کریں۔ اس کی بدولت پٹرول کے استعمال میں 2 فیصد تک کمی آجاتی ہے۔ سینٹر کا کہنا ہے کہ مالکان مقررہ نظام الاوقات کے مطابق گاڑیوں کی مرمت کا دھیان رکھیں۔ ایسا کرنے سے گاڑی کی فرضی عمر بڑھ جاتی ہے۔ علاوہ ازیں پٹرول کے استعمال کا تناسب بھی متوازن رہتا ہے۔ سینٹر نے مزید معلومات کے شائقین کو taqa.gov.sa سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا ہے۔