Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: مارکیٹ سے 300 کلو غیر معیاری مچھلیاں ضبط

طائف.... ریجنل بلدیہ کی ٹیموں نے شہر کے مغربی علاقے کی مچھلی مارکیٹ سے 3 سو کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت مچھلیاں ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے فش مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں مختلف دکانوں پر فروخت کی جانے والی غیر معیاری مچھلیا ں، جھینگے اور دیگر اشیاء ضبط کر لیں ۔ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دکانداروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ مچھلیوں کو غیر مناسب مقام پر اسٹور کیا گیا تھا جس سے وہ استعمال کے قابل نہ رہیں ۔ 

شیئر: